25 مئی، 2018، 3:54 PM

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد

ملائیشیا کی پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کی پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی۔اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی ہے یہ رقم اپارٹمنٹ میں بنائی گئی خفیہ جگہوں میں چھپائی گئی تھی۔ اپارٹمنٹ میں مخلتف ڈبوں میں چھپائے گئے زیورات بھی برآمد کیے گئے۔ اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی رقم اور زیورات کے بارے میں پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی ملکیت ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے معاملات کی چھان بین کے تحت کی گئی تھی۔ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی تھی جو پچھلی بار سابق وزیراعظم کے گھر پر مارے گئے چھاپے کا تسلسل ہیں جس میں پولیس کو کافی کامیابی ملی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ سابق وزیراعظم کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی، زیورات اور قیمتی تحائف کو تحویل میں لے لیا تھا۔

News ID 1880962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha